Thursday, 21 November 2019

چھوٹی سی غیرت

چھوٹی سی غیرت 

از صدف سلمان مخدوم 




ٹوٹی ہوئی چارپائی سے اٹھ کر اپنے مخصوص اعضاء کو کھجاتا ہوا وہ دروازے پر آ کھڑا ہوا اور گرجدار آواز میں بولا، "اری او حرامزادی رجو، نہانے کا پانی لا". یہ اس کا خاص محبت بھرا لہجہ اپنی بیوی کے لئے تھا.


 اچانک اس کی نظر خالہ حاجن کی بیٹی پر پڑی جو اس کی بیٹی کی عمر کی تھی. کمسن جوانی اور بیجا بڑے گلے کی قمیض نے اس کی کھجلی اور تیز کر  دی.ایک غلاظت بھری مسکراہٹ اس کے  مکروہ چہرے پر پھیل گئی. 


  • اتنے میں اس کی بیٹی چیختی ہوئی  گھر میں داخل ہوئی. "ابا ابا، وہ جو  شیدہ ہے نہ، اس نے میرا دوپٹہ  کھینچ لیا". غضبناک ہو کر اس نے کونے میں پڑا کلہاڑا اٹھا لیا. اسکی غیرت جاگ اٹھی تھی!

No comments:

Post a Comment

The kid and me

The kid and me  Raising kids is the most difficult task I have come across in my life.I always thought that all you need to do wash their li...